مشرق وسطیٰ

واسا لاہور یونین کی جانب سے وی سی واسا اور ایم ڈی واسا کا ٹیوب ویل آپریٹرز کا گریڈ بڑھانے پر اظہار تشکر

سی بی اے یونین واسا کی جانب سے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی بی اے یونین واسا کی جانب سے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔ظہرانے میں واسا کے ٹیوب ویل آپریٹرز اور پمپ آپریٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یونین کی جانب سے وی سی واسا اور ایم ڈی واسا کا ٹیوب ویل آپریٹرز کا گریڈ بڑھانے پر اظہار تشکر کیا گیا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں سینئر ٹیوب ویل آپریٹر کو گریڈ 7 سے گریڈ 8 دیا گیا سینئر پمپ آپریٹر 4اور 5 گریڈ کو 6 گریڈ میں اپگریڈ کیا گیا جونیئر پمپ آپریٹر 2,3,4 گریڈ کو 5 گریڈ میں اپگریڈ کیا گیا ہے۔سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزدور دوستی کا ثبوت دیاہے۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ واسا سٹاف کی دن رات محنت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ واسا کے افسران اور ملازمین کی محنت سے واسا لاہور کا ریونیو 1 ارب ماہانہ کریں گےملازمین کی محنت کے نتیجے میں واسا لاہور کا 10کروڑ ماہانہ کا ریونیو بڑھا،ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہناہے کہ واسا لاہور کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر محنت کرنا ہوگی، واسا لاہور کی سروس ڈیلیوری کی بہتری میں ہمارے ملازمین کا کلیدی کردار ہےسی بی اے یونین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال ,ڈی جی ایل ڈی اے عامر خان ،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے حق میں نعرے بلند کیے۔ سی بی اے یونین کا ایم ڈی واسا غفران احمد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا غفران احمد کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیںظہرانے میں ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی واسا عبدالطیف ،ڈرائیکٹر فیصل خرم ،حافظ غفران، سی بی اے نمائندگان چوہدری فاروق ،چوہدری شاہد نصر، سمیت دیگر نے شرکت کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button