اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم نے خلاء میں روانگی سے قبل امریکہ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سکھایا گیا کہ ہم کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے۔ کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔‘

سرکاری میڈیا کے مطابق نمیرہ سلیم نے اپنی ٹریننگ کے حوالے سے کہا کہ ’آج اپنے سپیس سوٹ اور پیراشوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے بارے میں سیکھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں سپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت اور اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں سکھایا گیا۔‘
نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سکھایا گیا کہ ہم کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے۔ کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔‘
نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور10 جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی خلاباز نمیرہ سلیم کراچی سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچیں جہاں سے وہ 5 اکتوبر کو خلاء کا سفر کریں گی۔ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون ہیں۔
نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ وہ بہت مشکور ہیں کہ پاکستانیوں نے انہیں اتنا سپورٹ کیا، ’انتہائی فخر سے پاکستانی پرچم خلاء میں لے کر جاؤں گی۔‘
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی خلاء باز نمیرہ سلیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ 6 اکتوبر کو کامیابی سے خلاء کا سفر کریں اور آپ تاریخ میں گلیکٹیک فور کے ذریعے فضاء میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کریں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں، قابل خواتین پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button