مشرق وسطیٰ

گوالمنڈی کے علاقے نسبت روڈ پربجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی، گوگی بٹ کے بھتیجے سلمان اور عثمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو

ملزمان رائل پلازہ نامی بلڈنگ میں ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جس کے باعث ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی گوالمنڈی سب ڈویژن کے اسٹاف نے نسبت روڈ پر بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن گوگی بٹ کے بھتیجے سلمان اور عثمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

ملزمان رائل پلازہ نامی بلڈنگ میں ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جس کے باعث ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، لیسکو حکام نے غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور میٹر قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرواکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کو17 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button