کاروبار

نگران حکومت نےخوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی لانے اور تیلدار اجناس کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے،وفاقی وزیر صنعت وتجارت

کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ ملے گا تو ملک کی ایکسپورٹ بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تیلدار اجناس کی کاشت کے لئے جتنا رقبہ درکار ہے دیں گے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز اور صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم کی زیر صدارت لیک سٹی میں اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی لانے اور تیلدار اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدف کے حصول کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ملک کے زرعی پوٹنیشل سے بھر پور استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ ملے گا تو ملک کی ایکسپورٹ بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قیمت پر کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تیلدار اجناس کی کاشت کے لئے جتنا رقبہ درکار ہے دیں گے۔ ڈالڈا بورڈ اور حکومت پنجاب کی ٹیم مل بیٹھ کر تیلدار اجناس کی کاشت کے لئے رقبہ کی نشاندہی کرے۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی مقامی پیداوار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
اجتماعی کاوشوں سے خوردنی تیل کو ایکسپورٹ ایبل آٹم بنائیں گے۔ آگے بڑھنے کی جستجو ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سائنسدان، کاشتکار اور لوگ محنتی ہیں لیکن موثر نظام موجود نہیں۔ پوٹھوہار ریجن میں 58 سمال ڈیمز غیر فعال اور گریٹر کینال تھل پراجیکٹ بند پڑا ہے، مشینری کو زنگ لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر کے فروغ کے لئے 10 سالہ ماسٹر پلان کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور انتخابات سے قبل زرعی ترقی کا روڈ میپ دے کر جائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پوری حکومتی مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ سمگلنگ رک گئی تو بڑا صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک کو ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر 5 ارب ڈالرخرچ کرنا پڑتے ہیں، تیلدار اجناس کی پیداوار بڑھا کر اسے ختم کریں گے۔بزنس کمیونٹی کے اراکین نے کہا کہ ملک کو خود کفالت کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔محکمہ زراعت کے حکام نے تیلدار اجناس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button