مشرق وسطیٰ

ڈی جی پی آر آفس میں میو ہسپتال کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ملازمین کا طبی معائنہ، ادویات فراہم کی گئیں

ڈی جی پی آر کی انتظامیہ اور ملازمین کی جانب سے سی ای او میو ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد اور ڈاکٹرزکیلئے اظہارتشکرکیاگیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):میوہسپتال لاہورکی جانب سے ڈی جی پی آر آفس میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر میو ہسپتال کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے 150 سے زائد افسران وملازمین کا طبی معائنہ کیااور انہیں ادویات فراہم کیں۔ ڈاکٹرزنے ڈی جی پی آر کے ملازمین کو ایک صحت مندزندگی گزارنے کیلئے ڈائیٹ پلان بھی بنا کر دیا۔ ڈی جی پی آر کی انتظامیہ اور ملازمین کی جانب سے سی ای او میو ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد اور ڈاکٹرزکیلئے اظہارتشکرکیاگیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے خصوصی میڈیکل کیمپ کے انعقادپر سی ای او میوہسپتال پروفیسرڈاکٹرہارون حامد اور ڈاکٹرزکی ٹیم کوشاباش دی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button