صحت

پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کا زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کیلئے بڑا اقدام

ورکرز کی رجسٹریشن کیلئے سیلف رجسٹریشن سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ورکرز خود کو باآسانی سوشل سکیورٹی کے ساتھ رجسٹرکروا سکیں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) ورکرز اوراُن کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے.کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی ہدایات پر ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. ورکرز کی رجسٹریشن کیلئے سیلف رجسٹریشن سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ورکرز خود کو باآسانی سوشل سکیورٹی کے ساتھ رجسٹرکروا سکیں گے۔پیسی قانون میں تبدیلی کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ڈرافٹ کی باقاعدہ منظوری کے بعد سیلف رجسٹریشن سکیم متعارف کروائی جائے گی۔سیلف رجسٹریشن سکیم کے ذریعے صنعتی و تجارتی اداروں میں ورکرز کی صحیح تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے گا. سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ایم ایس اور ڈائریکٹرز میڈیکل کو ادویات کی فراہمی کیلئے 27 جون 2023 کو 22 کروڑ 21 لاکھ ر وپے کے اضافی فنڈز جاری کئے گئے .انہوں نے کہا تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پاس ادویات کی لوکل پرچیز کیلئے بھی فنڈز موجود ہیں.پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں معمول کے مطابق ادویات دستیاب ہیں.
کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے کسی بھی ضروری میڈیسن کے ختم ہونے پرلوکل پرچیز سے میڈیسن خریدنے کی ہدایات بھی جاری کردیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button