
مشرق وسطیٰ
افغانستان میں زلزلہ ‘ریسکیو 1122 ہائی الرٹ‘ہنگامی میٹنگ طلب
پاکستان ریسکیو ٹیم کو این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ریسکیو ٹیم مشکل کی اس گھڑی میں افغانی بھائیوں کےساتھ ہے, ڈاکٹر رضوان نصیر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):افغانستان میں حالیہ زلزلے کے پیش نظرریسکیو 1122 کوہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس سلسلے میں ایمرجنسی سروسز ہیڈکواٹرز میں ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا ہے کہ پاکستان ریسکیو ٹیم کو این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ریسکیو ٹیم مشکل کی اس گھڑی میں افغانی بھائیوں کےساتھ ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کےلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفائیڈ انجینئر ہے۔ریسکیو ٹیم ہرات،افغانستان فوری روانگی کےلئے تیار ہے۔