مشرق وسطیٰ

بھاری کنٹینر کار پر گرگیا، کار میں سوار افراد بہن بھائی موقع پر جاں بحق

کار میں سوار نواحی گاؤں 7 چک فوجیوں والا کے رہائشی بہن بھائی افتخار حسین اور شہناز بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

خانیوال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)بائی پاس تلمبہ پر بھاری کنٹینر کار پر گرگیا، کار میں سوار افراد بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا .خانیوال بائی پاس تلمبہ چوک کے قریب کنٹینر کار پر گیا،حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار نواحی گاؤں 7 چک فوجیوں والا کے رہائشی بہن بھائی افتخار حسین اور شہناز بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تمام ٹیموں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا، ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا پہلے کرین کے ذریعے کنیٹینر کو ہٹایا گیا بعد ازاں کار کو کاٹ کر دونوں ڈیڈ باڈی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا،
حادثے کے وقت ایک گھنٹے تک ٹریفک بھی جام رہی جبکہ ٹریفک کو دوسرے راستے سے گزارا جارہا تھا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button