اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکر رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات،ایچ آر،انتظامی امور اورترقیاتی منصوبوں سمیت دیگرامورکاتفصیلی جائزہ لیاجارہاہے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیدا ہوں گی پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راشد ارشاد، ڈائریکٹرجنرل پنجاب ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر پرویز اور ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر ندرت سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن راشد ارشاد نے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکر رہے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے فزیبیلٹی رپورٹ تیارکی جارہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات،ایچ آر،انتظامی امور اورترقیاتی منصوبوں سمیت دیگرامورکاتفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی نے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیدا ہوں گی۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کو بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقلی کا منصوبہ بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے ذمہ داران مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ اس وقت حکومت پنجاب کی پوری مشینری سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو بہتر علاج گاہیں بنانا چاہتے ہیں۔ پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ حکومت پنجاب کی طرح ماضی کی کسی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے تمام سی ای اوز کو مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button