اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت کی جانب سے خواتین کاشتکاروں کے لیے سنجینٹا پاکستان کی خدمات کااعتراف

حال ہی میں ایوان صدر، اسلام آباد میں ویمن بزنس نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح کی ایوارڈ تقریب میں سنجینٹا پاکستان کی کاشتکار برادریوں اور خواتین کاشتکاروں کے لیے کی جانے والی خدمات کو تسلیم کیاگیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سنجینٹا پاکستان لمٹیڈ،زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھوں پاکستانی کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ، بیج، حیاتیاتی اجزاء سمیت دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں ایوان صدر، اسلام آباد میں ویمن بزنس نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح کی ایوارڈ تقریب میں سنجینٹا پاکستان کی کاشتکار برادریوں اور خواتین کاشتکاروں کے لیے کی جانے والی خدمات کو تسلیم کیاگیا۔تقریب کے دوران، صدر مملکت، پاکستان کی جانب سے کمپنی کے مضبوط عزم، کاشتکار برادریوں بالخصوص خواتین کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں سنجینٹا پاکستان کو ”رائزنگ ویمن 2023” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس ایوارڈ کو تمام خواتین کاشتکاروں اور زرعی کارکنوں کے نام وقف کرتے ہوئے سنجینٹا پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر، جناب ذیشان حسیب بیگ نے خواتین کو ایک اہم عمل انگیز کے طور پر شامل کرنے پر زور دیا تاکہ ایک صحتمند اورمعاشی طور پر متحرک معاشرے کے لیے پاکستان کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس کامیابی پر جناب حسیب بیگ نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور جمود کو ختم کرنے اور زرعی شعبے میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے حصول کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنے کے لیے کمپنی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button