کاروبار

غزہ کی مزاحمت اسرائیل کے تیل کے منصوبے کے لیے خطرہ بن گئی

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ہارتز نے لکھا ہے کہ غزہ کے میزائل اور راکٹ اسرائیل کے تیل کے منصوبے کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔

تل ابیب: غزہ کی مزاحمت اسرائیل کے تیل کے منصوبے کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ہارتز نے لکھا ہے کہ غزہ کے میزائل اور راکٹ اسرائیل کے تیل کے منصوبے کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔
اخبار کے مطابق اسرائیلی ریاست بین الاقوامی پائپ لائن کے ذریعے تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ایک سپر پاور بننا چاہتی ہے تاہم حماس کی مزاحمت اس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
اخبار نے لکھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سی ریاستیں تیزی سے فوصل فیول سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل ہو رہی ہیں، ایسے میں ’یورپ ایشیا پائپ لائن کمپنی‘ تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں اسرائیل کو سپر پاور میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ-ایشیا پائپ لائن کمپنی کے آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے والے آئل ٹینکرز کی تعداد میں پچھلے دو سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں ایک ایسی کمپنی کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری حضرات شریک ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button