مشرق وسطیٰ
معروف صحافی رہنما رانا عظیم بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے، مقدمہ درج
دوران چیکنگ اکر م پارک میں معروف صحافی رہنما اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ملزم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا تھا جس کے باعث قومی خزانے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران حکام نے شاد باغ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کی، دوران چیکنگ اکر م پارک میں معروف صحافی رہنما اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ملزم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا تھا جس کے باعث قومی خزانے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم چوری کی بجلی سے گھر میں اے سی چلا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو ہراساں کیا گیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ لیسکوحکام نے ٹمپرشدہ میٹر کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ مزید قانونی کاررائی بھی جاری ہے۔ دوسری جانب فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ میٹر ریڈر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔