کاروبار

زونگ فور جی کے سی ای او مسٹر ہووجونلی اور چیئرمین پی ٹی اے کی ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے مستقبل پرتبادلہ خیال

زونگ فورجی اور پی ٹی اے کی قیادت نے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے مستقبل اور جدت و ترقی میں اضافہ کے لیے باہمی کوششوں پربات کی۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چین کی معروف موبائل کمپنی ،زونگ فورجی کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو آفیسرمسٹر ہوو جونلی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن سے ملاقات کی ہے جس میں ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔
زونگ فورجی اور پی ٹی اے کی قیادت نے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے مستقبل اور جدت و ترقی میں اضافہ کے لیے باہمی کوششوں پربات کی۔
ملاقات میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر رابطے کے ایک نئے دور کو زندگی بخشنے، ڈیجیٹل شمولیت اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک بھر میں پھیلا ہوا نیٹ ورک تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔مسٹر جونلی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل اہلیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن نے ملکی خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے ملک میں ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اپنے اپنے وژن کو ایک دوسرے کے سامنے رکھا ،جس سے یہ ملاقات ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button