صحت

پنجاب بھرمیں 1176ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1279 زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1176ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 627افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔621معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 649ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور، 463مسافراور164پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ297ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 273متاثرین کے ساتھ پہلے دوسرے فیصل آباد 76حادثات میں 75ملتان82حادثات میں 73متاثرین کے سا تھ متا ثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1287متاثرین میں 1034مرد اور253خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 161افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور703افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ423زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1003موٹرسائیکلز،57آٹورکشے،117کاریں،17وین14مسافربسیں،28ٹرک اور135دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button