مشرق وسطیٰ

ورلڈ بینک کی جانب سے سیلابی پہاڑی دروں پر ڈیم بنانے کی تجویز دی ہے

گذشتہ روز غیر ملکی ماہریں پر مشتمل 4 رکنی ورلڈ بنک کی ٹیم نے سیلابی دروں کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ رودکوہی کی جانب سے ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

پاکستان جنوبی پنجاب(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب): راجن پور کو مستقل رود کوہی کے سیلابوں سے بچانے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے سیلابی پہاڑی دروں پر ڈیم بنانے کی تجویز دی ہے گذشتہ روز غیر ملکی ماہریں پر مشتمل 4 رکنی ورلڈ بنک کی ٹیم نے سیلابی دروں کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ رودکوہی کی جانب سے ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کہا گیا ہے کےورلڈ بینک کی جانب سے سیلابی دروں پر ڈیم بنانے کی تجویز دیتے ہوئے درہ چھاچھڑ پر ڈیم بنانے کی آمادگی کا اظہار کیا گیا ۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر ہر سال بارشوں سے راجن پور سیلاب سے متاثر ہوتا ہے۔گذشتہ سال 80 فیصد ضلع راجن پور ڈوب گیا تھا چند شہر محفوظ رہے تھے باقی سب کچھ ڈوب گیا تھا۔ ڈیم بننے سے لاکھوں ایکٹر رقبہ بنجر زمینیں کاشت کے قابل بنائی جا سکیں گی اور علاقے میں سبز انقلاب ا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button