بین الاقوامی

عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتا اسرائیل! آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے تل ابیب کو آڑے ہاتھوں لیا

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے نتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کو مسترد کرنے پر تل ابیب کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کی جانب سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گیلانٹ کی گرفتاری کے حکم کے بعد تل ابیب کے حکام نے اس کے خلاف اپنا ایک شکایت نامہ مرتب کر کے عالمی عدالت کے مذکورہ حکم کو اقوام عالم کی تاریخ میں ایک سیاہ باب قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب کے پاس اپنے اعلیٰ حکام کے خلاف الزامات کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کے لئے ایک بڑا مضبوط عدالتی نظام موجود ہے اور اس بارے میں عالمی عدالت کی تحقیقات صیہونی حکومت کی خود مختاری کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

صیہونی حکومت کے اس دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے واضح کیا تھا کہ روم منشور کے تحت عالمی عدالت اپنے رکن ممالک کی سرحدوں کے اندر انجام پانے والے جرائم کے سلسلے میں تحقیقات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ مجرموں کے خلاف یہ دیکھے بغیر کہ وہ کہاں ہیں، مقدمہ چلا سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button