مشرق وسطیٰ

تمام مطالبات فی الفور پورے کیے جائیں وگرنہ احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا، پنجاب ٹیچرز یونین

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار اساتذہ کرام اور تمام قائدین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ایف آئی آر خارج کی جاے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر ملک لطیف شہزاد کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاؤن لاہور میں تمام اساتذہ کرام سیاہ پٹیاں باندھے احتجاج میں شامل ہوئے اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار اساتذہ کرام اور تمام قائدین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ایف آئی آر خارج کی جاے اور تمام مطالبات فی الفور پورے کیے جائیں وگرنہ احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا ۔ احتجاجی میٹنگ سے ملک لطیف شہزاد صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ، چوہدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ، ڈاکٹر راؤ عبد الوحید ٹھاکر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ضلع لاہور نے خطاب کیا، اس موقع پر رانا اختر حسین صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب تحصیل سٹی لاہور ، چوہدری شوکت علی بھنڈر فنانس سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لاہور ، رائے محمد فیصل شہید وائس چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ، شفیق احمد صاحب ، ڈاکٹر علی احمد صابر ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، محمد یعقوب سندھو ، ندیم اکرم باجوہ ، زوالفقار احمد قمر ، قاری مشتاق احمد ، ملک جمیل احمد ، علی عثمان ، ظہیر احمد ، حافظ ریاض ، عبد الوحید ، شہزاد احمد ، ظہیر الدین بابر ، محمد افضل بھٹی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ضلع پاکپتن ، شفیق الرحمن ، خرم شہزاد ، عمر دراز ، علی ذیشان ودیگر اساتذہ کرام شامل تھے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button