صحت

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے،ذہنی صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مرزا ولید بیگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ فرخ عبداللہ، پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی اور فیکلٹی ممبران سمیت ری ہیب سنٹر کے مریضوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت کی اور پینٹنگز کے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے۔ ذہنی صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ روزمرہ زندگی میں بہت سارے لوگوں کو ذہنی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع ملا ہے۔ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرکے ان کی دعاؤں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی ری ہیبلی ٹیشن کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمارا نظام ایک دوسرے پر انحصار کرنے کا عادی بناتا ہے۔ ہم پاکستان میں انسانوں پر انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ ہمارے مریض ہمارا سرمایہ ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ لوگ صحت مند ہو کر معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ دس اکتوبر پوری دنیا میں مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے تیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔پاکستان میں سات لاکھ افراد کیلئے صرف ایک سائکیٹرکس ہے۔ مینٹل ہیلتھ سروسز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مینٹل ہیلتھ کے کئی مریض رپورٹ ہی نہیں ہو پاتے۔ پنجاب میں جن نکالنے والے بابوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہذہنی مریض کو عام انسان سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ کے ری ہیب سنٹر کی بچیوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے۔ ذہنی امراض میں مبتلا مریض ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد ہیں۔ ذہنی امراض کا شکار مریضوں کی کونسلنگ ہونی چاہئے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ انتظامیہ کو ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے انعقاد پر شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ کی مزید بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی مستقبل قریب میں کوشش کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں فزیو تھراپی کا پورا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جارہا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو نیکسٹ لیول پر لے جانا چاہتے ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ 1530 بستروں پر مشتمل ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ایڈکشن سنٹر کے بستروں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کا پاکستان میں سب سے بڑا ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ سرکار پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کو ادویات، ڈائیگناسٹکس، رہائش اور کھانے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں ڈاکٹرز کی تعداد کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حکومت پی آئی ایم ایچ کے ڈاکٹرز کو رہائش فراہم کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر فرخ عبداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا تقریب میں آنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین توجہ دینے کا دن ہے۔پوری ٹیم کی جانب سے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی نے اظہار خیال میں کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ کی بہتری کیلئے خاص توجہ دینے پر نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی قیادت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button