مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر مسلم ٹاون کی زمین ویسٹ مینجمنٹ کو دینا زیادتی ہے

وزیراعلیٰ اور ڈی جی ایل ڈی اے نوٹس لیں اور اہل مسلم ٹاﺅن کی سوشل سروسز کے لئے وقف زمین واپس کرائیں ورنہ احتجاج کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور(وائس آف جرمنی)ایل ڈی اے کی غنڈہ گردی نامنظور -مسلم ٹاﺅن کے رہائشیوں کے لئے مخصوص کمیونٹی سنٹر کی چار کنال زمین ویسٹ مینجمنٹ کو دفتر کے لئے دینا اہل علاقہ کے ساتھ زیادتی ہے۔ وزیراعلیٰ اور ڈی جی ایل ڈی اے نوٹس لیں اور اہل مسلم ٹاﺅن کی سوشل سروسز کے لئے وقف زمین واپس کرائیں ورنہ احتجاج کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا.
2006ءمیں ضلعی ناظم میاں عامر محمود کی زیر سرپرستی کمیونٹی سنٹر بنا تھا عدالت کے حکم پر زمین کا قبضہ بھی ہم نے حاصل کیا تھا سابق چیئرمین مسلم ٹاﺅن ممتاز سماجی شخصیت راجہ منور کی روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو۔انہوں نے بتایاکہ ایل ڈی اے نیو مسلم ٹاﺅن کے رہائشیوں کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ عرصہ سے اہل علاقہ کے لئے قائم کمیونٹی سنٹر کی چار کنال زمین کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے، مسلم ٹاﺅن کے رہائشیوں کو لالی پاپ دیا گیاکہ آپ کو شادی کی تقریب پر 10ہزار رعایت دیں گے پھر اچانک شادی ہال کا سکینڈل سامنے آ گیا اور متعلقہ شخص لاکھوں روپے کا غبن کر گیا۔راجہ منور نے بتایاکہ ایوبیہ مارکیٹ سے ملحقہ جگہ کا کیس عدالت میں چل رہا تھا۔2005ءمیں فریق بنا اور کیس کا فیصلہ اہل علاقہ کے حق میں آیا ۔ 2006ءمیں میاں عامر محمود نے میری درخواست پر کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کیا۔ دلچسپ بات ہے کہ چار کنال زمین کا قبضہ جب ہم نے حاصل کیا ایل ڈی اے نے ہمیں شکریہ کا خط لکھا۔ ایل ڈی اے فوری طور پر نیو مسلم ٹاﺅن کے رہائشیوں کی جگہ واپس کرے اور کمیونٹی سنٹر بنائے۔ہمارے پُرامن احتجاج کا غلط مطلب نہ لیا جائے نگران وزیراعلیٰ اور کمشنر جو ایل ڈی اے کے ڈی جی بھی نوٹس لیں اورہمیں زمین واپس کروائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button