ملک بھر میں ڈینگی کاراج،مزید 184نئے مریضوں میں تصدیق
تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2624 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہناہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 184 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 6٫615 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2624 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 71 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1842 مریض رپورٹ،راولپنڈی میں گزشتہ روز 37 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 716 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 10 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 392 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 37 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 287 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 8 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 6, سرگودھا میں 4 اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، اٹک، نارووال، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوالدین، پاکپتن، میانوالی،اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 152 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 64 مریض زیر علاج ہیں۔