کاروبار

لیسکومیں گورنمنٹ اداروں سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری۔

بجلی بل نادہندگان خواہ وہ پرائیویٹ ہوں یا گورنمنٹ کے ادارے ہوں،کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے ان سے واجب الاد ا رقومات وصول کی جائیں تاکہ ریکوری کے طے شدہ ٹارگٹس حاصل کیئے جا سکیں, ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ریجن بھر میں نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو کے کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ سے وصول شدہ اعداد و شمارکے مطابق واسا، ٹی ایم اے، پنجاب اریگیشن پاور ڈیپارٹمنٹ، منسٹری آف ریلوے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لاہور، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،مئیو اسپتال اورسروسز اسپتال نادہندہ کی فہرست میں شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام سرکلز کے ایس ایز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بل نادہندگان خواہ وہ پرائیویٹ ہوں یا گورنمنٹ کے ادارے ہوں،کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے ان سے واجب الاد ا رقومات وصول کی جائیں تاکہ ریکوری کے طے شدہ ٹارگٹس حاصل کیئے جا سکیں۔تفصیل کے مطابق واسا8,497,837,913(آٹھ ارب انچاس کڑور اٹھتر لاکھ سینتیس ہزارنو سوتیرہ)،ٹی ایم اے4,312,083,658(چارارب اکتیس کڑور بیس لاکھ تراسی ہزار چھے سو اٹھاون)، پنجاب اریگیشن پاور ڈیپارٹمنٹ662,598,533(چھیاسٹھ کڑور پچیس لاکھ اٹھانوے ہزار پانچ سو تینتیس)، منسٹری آف ریلوے563,787,882(چھپن کڑورسینتیس لاکھ ستاسی ہزار آٹھ سو بیاسی)،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی534,423,676(ترپین کڑور چوالیس لاکھ تئیس ہزارچھے سوچھہتر)،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور521,620,301(باون کڑورسولہ لاکھ بیس ہزار تین سو ایک)،ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور362,991,089(چھتیس کڑورانتیس لاکھ اکانوے ہزار نواسی)،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی315,006,290(اکتیس کڑورپچاس لاکھ چھے ہزار دو سو نوے)،مئیو اسپتال190,966,899(انیس کڑورنو لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو ننانوے)،سروسز اسپتال179,211,119(سترہ کڑوربانوے لاکھ گیارہ ہزار ایک سو انیس)روپے کے نادہندہ ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ نادہندہ سرکاری افسران سے ریکوری کا عمل تیز کیا جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
لیسکو ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں میکلوڈ روڈ ڈویژن کی ٹیم نے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کاررائی کرتے ہوئے داتا گنج بخش ڈویژن کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، ملزم بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا، ٹیکنیکل اسسٹنٹ افضل حیدر نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو سات لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، لیسکو حکام کی جانب سے بوگس میٹر قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کی جانب سے ٹیکنیکل اسسٹنٹ افضل حیدر کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button