مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون لاہور آمد

نمائش کا اہتمام پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا بین الاقوامی تجارتی میلے کی 25ویں سلور جوبلی نمائش میں شرکت کی. چئیرمین ای کامرس گیٹ وے پاکستان ڈاکٹر خورشید نظامی نے نمائش بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا.نمائش کا اہتمام پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا.نمائش میں امریکہ، برطانیہ، اٹلی، چین سمیت دیگر ممالک سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ 450 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی.
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا،نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا. صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ نمائش میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت خوش آئند امر ہے،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی انڈسٹری کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے خواہاں ہیں،ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،نگران حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ پر فوکس کئے ہوئے ہے.ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 26ارب ڈالر سالانہ تک لے کر جائیں گے.ایسی نمائشیں برآمدات بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں.
ایس ایم تنویر نے شاندار نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button