کاروبار

مسلح دیہاتیوں کابجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف لیسکو ٹیم پر حملہ

ْْقصورسرکل کے علاقے وان آدہن میں مسلح دیہاتیوں کابجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف لیسکو ٹیم پر حملہ،گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، عملے پر تشدد

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چونیاں رورل سب ڈویژن کی حدود میں واقع گاؤں وان آدہن میں 200 کے وی اے کے تین ٹرانسفامر لگے ہونے کے باجود صرف 147 میٹر انسٹال تھے،354 کنکشن مستقل منقطع تھے جبکہ 100 یونیورسل کنکشن بھی موجود تھے۔اطلاع ملنے پر ایس ڈی او چونیاں رولراپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرانسفارمر اتارنے موقع پر پہنچے، پہلا ٹرانسفارمر اتارنے کے بعد لیسکو ٹیم نے جوں ہی دوسرا ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش کی تو 150سے 200مسلح دیہاتیوں نے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا، مسلح دیہاتیوں نے لیسکو کی گاڑیاں اور کرین توڑ دی جبکہ عملے کو بھی یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچنے کے باجود دیہاتیوں نے لیسکو اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا۔ ایس ڈی او چونیاں رورل کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button