
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سفاری زو کا دورہ، پورے پارک کا راؤنڈ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیز،شارک سمیت نئے جانور و پرندے آئیں گے
سفاری زو انفارمیشن سنٹر کی تعمیر، شیروں،برڈز و دیگر جانوروں کو رکھنے کے لیے مختص جگہ کا معائنہ، آبشار اور دیگر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ محسن نقوی زیر تعمیر سالٹ رینج اور دیگرحصوں کا بھی تفصیلی جائزہ، داخلی دروازے کو دلکش اور عالمی معیار کا بنائے کی ہدایت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا کام تیز، شارک اور دیگر نئے جانوروں و پرندوں کا اضافہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج سفاری زو کا تفصیلی دورہ کیا اورپورے پارک کاراؤنڈ کر کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انفارمیشن سنٹر کی تعمیر، شیروں،برڈز و دیگر جانوروں کو رکھنے کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور آبشار اور دیگر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر سالٹ رینج کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سفاری زو پارک کے داخلی دروازے کو دلکش اور عالمی معیار کا بنائے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سفاری زو پارک میں نائٹ سفاری کا آغاز ہو گا۔تمام حفاظتی انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہوں گے۔ نئے جانور بچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سفاری زو پارک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن کو میرے کام نہیں پسند آئے اللہ ان کو بھی خوش رکھے، دن رات محنت سے ہماری ٹیم ناممکن ٹاسک کو ممکن بنا رہی ہے۔۔دورے اس لئے کرتارہا کہ سال کا پراجیکٹ 3ماہ میں مکمل ہو،کوئی شوق نہیں کہ ایک ایک پراجیکٹ کے 10,10 وزٹ کروں۔دوروں کا مقصد موقع پر بہتر فیصلے لینا اور کام کو رفتار تیز کرنا اورکام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔میں دفتر میں بیٹھ کر سیکرٹریز کو بھی پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کیلئے بھیج سکتا تھا لیکن اگر معمول سے ہٹ کر کام کرنا ہے تو معمول سے ہٹنا پڑتا ہے۔میں دفتر میں بیٹھ کر رپورٹس منگوا کر اور سب ٹھیک سمجھ کر اطمینان میں نہیں ہوسکتا۔جب آپ خود فیلڈ میں ہوں گے تو ٹیم بھی فیلڈ میں ہی ہو گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ معیار کا خیال نہ رکھتے توسفاری زو پراجیکٹ مکمل ہو جاتا،معیار برقرار رکھنے کیلئے کچھ تاخیر ہوئی۔بیشتر پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،کوئی پراجیکٹ80فیصد مکمل اور کوئی90فیصد مکمل ہے،کوشش کررہے ہیں جلد مکمل ہو۔31جنوری سے فروری کے پہلے ہفتے تک بیشتر پراجیکٹس مکمل ہو جائیں گے۔آئے تو چند مہینوں کیلئے تھے لیکن حالات تبدیل ہو گئے تھے اورحکومت کا آج ایک سال مکمل ہوگیاہے۔جتنی بھی کامیابیاں حاصل ہوئی وہ اچھی ٹیم کی بدولت ہوئی ہے۔ بہترین ٹیم ملی،بہترین کوشش کی گئی،ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا،رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔عوام کو ڈلیور کرنا تھا جو کر سکتے ہیں کیا ہے، بیسٹ ٹیم تھی جس نے بہت کام کیا۔سارے پراجیکٹس پر دل سے کام کیا ہے۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری جنگلات نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹریز جنگلات، لائیو سٹاک، تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور،چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیراور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔