
ایل پی ار کے کالے قانون اور پنشن رولز میں ترامیم کے مطالبات کو فوری پورا کیا جاےورنہ مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
سکولوں کی نجکاری، حقوق اور گرفتار اساتذہ کرام و ملازمین کی فوری رہائی کے لیے سیاہ پٹیاں باندھے احتجاج کیا اور ایک ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجودتھی اور احتجاجی ریلی سے خطاب
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): اساتذہ کرام نے سکولوں کی نجکاری، حقوق اور گرفتار اساتذہ کرام و ملازمین کی فوری رہائی کے لیے سیاہ پٹیاں باندھے احتجاج کیا اور ایک ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجودتھی اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوے چوھدری محمد افضل بھنڈر مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے کہا کہ ہمارے گرفتار اساتذہ کرام اور ملازمین کو فی الفور رہا کیا جاے۔ سرکاری سکولوں کی نجکاری۔ ایل پی ار کے کالے قانون اور پنشن رولز میں ترامیم کے مطالبات کو فوری پورا کیا جاےورنہ مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹر راو عبدالوحید ٹھا کر نائب صدر PTU ضلع لاہور، رانا اختر حسین صدر PTU تحصیل سٹی لاہور، چوھدری شوکت علی بھنڈر فنانس سیکرٹری ضلع لاہور، ڈاکٹر علی احمد صابر بھٹی۔ڈاکٹر اعجاز بھٹی۔شفئق الرحمان۔اصغر خاں۔محمد یعقوب سندھو۔ جمیل ملک۔ڈاکٹر ظھیر۔خرم شھزاد۔شعیب احمد۔زاھد مجید چوہان۔طلعت حسین۔مبشر محبوب کمبوہ،رائے محمد فیصل شہید،ظہیر الدین بابر،ذوالفقار علی قمر،حافظ ریاض احمد،قاری مشتاق احمد،عبدالوحید چوہان اور دیگر اساتذہ کرام نے ریلی میں شرکت کی