
فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ہسپتالوں میں بھی بم برسایے جارہے ہیں مگر مسلمان غفلت کی نیند سورہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
پانچ دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ بم برسایے گیے۔ چار ہزار ٹن بارود پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ جو عمارتیں اسمان سے باتیں کررہی تھِی وہ بمباری کی وجہ سے زمین بوس ہورہے ہیں
چترال(گل حماد فاروقی) : اسرایل کے یہودی فوج غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بم برسارہے ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں پر ہزاروں ٹن بم برسایے گیے جن میں وہ بچے بھی شہید ہویے جوابھِی اس دنیا میں پیدا بھی نہیں ہویے تھے اور ماوں کی رحم میں ان کو مارا گیا۔ ان حیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکرز کنونشن نے خطاب کرتے ہویے کی۔انہوں نے کہا کہ میں جسمانی لحاظ سے چترال میں ہوں مگر میرا سوچ، میرا روح، میرا ذہن اس وقت فلسطین اور غزا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انکھوں کے سامنے پچیس ہزار مسلمان بارود میں جل رہے ہیں۔پانچ دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ بم برسایے گیے۔ چار ہزار ٹن بارود پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ جو عمارتیں اسمان سے باتیں کررہی تھِی وہ بمباری کی وجہ سے زمین بوس ہورہے ہیں۔ ماوں کے گود میں بچے پانی اور دودھ کیلیے ترسنا تو دور کی بات ہے اب تو ان کی دفنانے کیلیے کفن تک ان کے پاس نہیں ہے۔ سولہ سالوں سے ایک قوم کا محاصرہ ہے۔ اس وقت تین لاکھ سے زیادہ فوج غزا کے دیوار کے ساتھ تیار کھڑی ہے رات دن آگ کے شعلے برسارہے ہیں۔ امریکی وزیر حارجہ وہاں گیے تو ان کا کہنا ہے کہ میں امریکی وزیر کے حیثیت سے نہیں بلکہ ایک یہودی کی حیثیت سے اسرایل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ایا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد ادارے انصاف اور امن کا نام لے رہے ہیں وہ سب خاموش ہیں کیونکہ فلسطین میں مسلمان کا خون بہہ رہا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو حضرت عمر فاروق جیسے رہنماء کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ بمباری کی وجہ سے ایسے بچے بھی مارے گیے جوابھی اس ظآلم دنیا میں پیدا بھی نہیں ہویے تھے وہ ماوں کے پیٹ میں مارگے گیے اسلیے کہ وہ مسلمان کے بچے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرایل صرف پاکستان کے نام سے خوف زدہ ہیں ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ جس طرح یہودی اور اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سب مسلمان اکھٹے ہوکر ان اسلام دشمن عناصر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے مگر بد قسمتی سے محلص لیڈرشپ کی فقدان کی وجہ سے ہم کچکول لیکر ای ایم ایف اور امریکہ کے در پر کھڑے ہیں۔ اگر پاکستان کو ترقی دینا ہے تو جس مقصد کیلیے اور جس نام پر پاکستان بنا تھا یہاں اسی نظآم کو نافذ کرنا چاہیے ۔ جب تک پاکستان میں اسلامی نظآم کا نفاذ نہیں ہوتا سودی نظام کا حاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ساتھ یہی ہوگا جو اپ دیکھ رہے ہیں اور سودی نظآم کے حاتمے تک ہمارے ساتھ غیبی امداد بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو چھوٹے سے لیکر بڑے تک سب خود کو احتساب کیلیے پیش کرتے ہیں۔
ورکرز کنونشن سے ضلعی امیر جماعت اسلامی مولوی جمشید، سابقہ رکن قومی اسمبلی مولوی عبدلاکبر چترالی سابقہ ضلع ناظم مغفرت شاہ اور مولوی ہدایت اللہ نے بھی اظہار حیال کیا۔
اس سے پہلے انہوں نے گولدور میں طالبات کی دینی مدرسہ جامعہ المحصنات کا افتتاح کیا اس موقع پر خواتین ونگ کی دردانہ صدیقی اور دیگر رہنماوں نے بھِی خواتین سے اظہار حیال کیا۔سراج الحق نے تحصیل دروش میں بھی ورکرز کنوشن اور مجلس قایمہ سے خطاب کیا۔ اس کنونشن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو بعد میں دعاییہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔