پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری
گرفتار اساتذہ رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے سرکاری سکولوں کی نجکاری قابل قبول نہیں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے سے پاکستان کامستقبل مخدوش ھو جائے گا پنجاب بھر کے اساتذہ متحد ہو چکے ہیں
پاکستان جنوبی پنجاب(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب): اساتذہ کا سڑکوں پہ آنا حکومت کے لئے انتہائی شرمناک ہے اساتذہ کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا اپنے مطالبات کی منظوری تک پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے گرفتار اساتذہ رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے سرکاری سکولوں کی نجکاری قابل قبول نہیں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے سے پاکستان کامستقبل مخدوش ھو جائے گا پنجاب بھر کے اساتذہ متحد ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں سرکاری ملازمین بھی اپنی حقوق پہ ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے پینشن اور لیو ان کیشمنٹ کے کالے قانون کو واپس لیا جائے اس وقت تک اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار کے صدر کنور جمال اختر ایڈوکیٹ کے علاوہ اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں کنور احمد خورشید، محمد صادق سومرو، سید قیصر عباس بخاری، ملک اصغر عباس، محمد شبیر شاہد مہروی، رانا گلزار احمد، شکیل اختر اورحافظ زبیر احمد نے اساتذہ کی بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شرکانے فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی ایس ای ایس انجمن اساتذہ پاکستان، پنجاب ٹیچر یونین، پنجاب کمپیوٹرز ٹیچر ایسوسی ایشن ، ایجوکیٹرز ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایلیمنٹری ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، اے ای اوز ،ایپکس اور کلاس فور ملازمین کی ایسوسی ایشن کی مشترکہ کال پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 راجن پور سے ہزاروں مرد اور خواتین اساتذہ کرام اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی یہ ریلی ایکسچینج روڈ ختم نبوت چوک سے ہوتی ہوئی کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلاء، صحافی تنظیمات ،طلبہ، علماء کرام اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کہ روجہان ،کوٹ مٹن فاضل پور شکارپور حاجی پور،محمد پور جام پور اور مختلف علاقوں سے بھی اساتذہ کے قافلوں نے اس ریلی میں شرکت کی اس ریلی کی قیادت اساتذہ یونین کے رہنماؤں کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کنور جمال اختر ایڈوکیٹ اور اورنگزیب عالمگیر مشوری ایڈوکیٹ، انجمن تاجران کے ضلعی صدرسردار علاؤ الدین خان مزاری، میڈیا کلب کے صدر خرم شہزاد بھٹہ اور جنرل سیکرٹری مشتاق رضوی، ملک عبدالحمید ماڑھا، چوہدری محمد الیاس، ابراہیم مشوری اور محمد امین مہروی نے کی۔