مشرق وسطیٰ

واز شریف کو 24اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دیناائین،قانون اور جمہوریت کے بر عکس ہے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور بعض ادارے کھل کر ن لیگ کی سہولت کاری کر رھے ہیں،صوبائی دارلحکومت کے طول و عرض میں نظر آنیوالی اشتہاری مہم مستقبل کا منظر نامہ دکھا رھی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نواز شریف کو 24اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دینے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور نے نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ائین،قانون اور جمہوریت کے بر عکس قرار دیا ہے۔اپنے مشترکہ رد عمل میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور میاں اظہر حسن ڈار،چودھری اختر،ارشد جٹ،میاں ایوب،جاوید بھٹی،اعجاز سمہ،رانا عرفان ،خان آصف خان اور امجد نواز بوبی نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے اعزاز میں حفاظتی ضمانت کا اجراء عدالتی تاریخ کا منفرد فیصلہ ہے۔ایک خاص جماعت پر عنائتوں اور رعایتوں کی بارش برسائی جا رھی ہے،انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور بعض ادارے کھل کر ن لیگ کی سہولت کاری کر رھے ہیں،صوبائی دارلحکومت کے طول و عرض میں نظر آنیوالی اشتہاری مہم مستقبل کا منظر نامہ دکھا رھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کیلیے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ پالیسی بے نقاب ہو چکی ہے،نیب کا نواز شریف کیلیے رعائتی رویہ بہت کچھ بیان کر رھا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کو نئے لاڈلے کیلیے مختص کر دیا گیا ہے،بعض لوگوں نے ماضی سےسبق حاصل نہ کرنیکی قسم کھا رکھی ہے،پیپلز پارٹی ن لیگ کی پری بیلٹ دھاندلی کو ہر جگہ بے نقاب کریگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button