ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ڈیجیٹل ریفارمز لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
زندگی( جے ایس بینک) ایگریمنٹ کے تحت ایل ڈی اے سکولوں کے بچوں کو جدید فنانشل سروسز متعارف کروائے گا۔ بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے زندگی (جے ایس بینک )وظائف بھی دے گا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایل ڈی اے اور زندگی ( جے ایس بینک) کے درمیان گزشتہ روزباہمی ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب کا انعقادہوا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے رابعہ ریاست اور زندگی کی جانب سے ریجنل منیجر زندگی(جے ایس بینک) عادل غفور نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف آفیسر زندگی (جے ایس بینک) نعمان اظہر نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔زندگی (جے ایس بینک) ایگریمنٹ کے تحت ایل ڈی اے کے تمام سکولوں میں سکول مینجمنٹ سلیوشن پر کام کرے گا۔زندگی(جے ایس بینک) ایل ڈی اے ون ونڈو ایپ کو سیپ کے ساتھ انٹیگریشن پر بھی کام کرے گا۔زندگی( جے ایس بینک) ایگریمنٹ کے تحت ایل ڈی اے سکولوں کے بچوں کو جدید فنانشل سروسز ماڈل متعارف کروائے گا۔ اسی طرح بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے زندگی (جے ایس بینک )وظائف بھی دے گا۔زندگی جے ایس بینک اگلے مرحلے میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کے لیے بھی ڈیجیٹل سسٹم پر کام کرے گا۔اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔کارپوریٹ سیکٹر کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ایل ڈی اے میں نئی ریفارمز متعارف کروا رہے ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، لیگل ایڈوائزر وسیم بھدر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حارث سعید, زندگی سے مینیجر کوارڈینیشن مشاہد عباس اود رضوان علی موجود تھے