مشرق وسطیٰ

زونگ فورجی کا کاروباری ترقی کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ معاہدہ

اس پارٹنرشپ سے زونگ فورجی کا انٹرپرائز سالوشنز، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کوکمیونیکیشن کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ معاہدے کا مقصد چیمبراور اس کی ممبر کمپنیوں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیناہے۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک زونگ فورجی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (LCCI) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس تاریخی شراکت داری کا مقصد کمیونیکیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھاناہے۔
اس پارٹنرشپ سے زونگ فورجی کا انٹرپرائز سالوشنز، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کوکمیونیکیشن کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ معاہدے کا مقصد چیمبراور اس کی ممبر کمپنیوں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیناہے۔
زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔زونگ فورجی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی یہ شراکت داری،ہم آہنگی کا ایسا ماحول بنا رہی ہے جو ڈیجیٹل کمیونیکیشن سالوشنز کی مدد سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور اس کی ممبر کمپنیوں کوبااختیار بنائے گی۔“
یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی میں تنوع اور ترقی لانے کا وعدہ کرتا ہے۔زونگ انٹرپرائز سالوشن کی صلاحیتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر یہ شراکت داری،ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر کاشف انور نے معاہدہ پردستخط کی تقریب کے موقع پراس مشترکہ کوشش کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ،”زونگ فورجی کے ڈیٹا سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر یہ شراکت داری شہر کے کارپوریٹ سیکٹر کومدد فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔“

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button