بین الاقوامی

انڈیا لاکھوں افراد کے لیے زندگی مشکل بنا رہا ہے: کینیڈین وزیراعظم

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو انڈیا سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ’کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف انڈین حکومت کا کریک ڈاؤن دونوں ممالک کے لاکھوں افراد کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو انڈیا سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
کینیڈا نے انڈیا کی جانب سے یک طرفہ طور پر ان سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔
انڈیا اس بات پر ناراض ہے کہ جسٹس ٹروڈو نے گذشتہ ماہ یہ الزام لگایا تھا کہ کینیڈا میں رواں برس جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں انڈین ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button