کاروبار

بجلی چوروں کے خلاف لیسکو کی مہم ،تمام سرکلز کی کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بجلی چور سنٹرل سرکل میں پکڑے گئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمن):‌لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم سے متعلق سرکلز کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بجلی چور سنٹرل سرکل میں پکڑے گئے ، سنٹرل سرکل میں پکڑے جانیوالے ملزمان کی تعداد 4383 ہے، جن میں سے 4300 کے خلاف مقدمہ درج کروا کر 896 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، نارتھ سرکل میں 3921 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے 3798 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 790 کو گرفتار کرلیا گیا، قصور سرکل میں 3501 ملزمان کو پکڑ کر 3357مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 1567افراد کو گرفتار کیا گیا ، ساو¿تھ سرکل میں 2015 ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جن میں سے 1998 کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 616کو گرفتار کیا گیا ، شیخوپورہ سرکل میں 1908بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1646کے خلاف مقدمات درج ہوئے ، 507 کو گرفتار کیا گیا، اوکاڑہ سرکل میں 1799بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جن میں سے 1724کے خلاف مقدمات درج کرواکر 1098 کو گرفتار کرلیا گیا، ایسٹرن سرکل میں 1720افراد بجلی چور نکلے جن میں سے 1634کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 610 کو حراست میں لیا گیااور ننکانہ سرکل میں 858 ملزمان کو بجلی چوری کرتے پکڑا گیاجن میں سے 827 کے خلاف مقدمات درج کروا کر 600 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button