اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے اپنی مینار پاکستان تقریر میں الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ نہ کر کے پوری قوم کو مایوس کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور جنرل سیکرٹری سونیا خان

سونیا خان نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رھی ہے کہ ایک جماعت کے سربراہ کیلیے کس طرح سرکاری وسائل کا اندھا دھند استعمال کیا جا رھا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے قائد کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتی ہے مگر انہوں نے اپنی مینار پاکستان تقریر میں الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ نہ کر کے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشن فوری طور پر عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے تاکہ ملک میں پھیلی بے یقینی کی۔کیفیت کا خاتمہ کیا جا سکے۔سونیا خان نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رھی ہے کہ ایک جماعت کے سربراہ کیلیے کس طرح سرکاری وسائل کا اندھا دھند استعمال کیا جا رھا ہے اور انہیں شاہی پروٹوکول سے نوازا جا رھا ہے جس کے نتیجے میں لیول پلئینگ فیلڈ کو نواز پلئینگ فیلڈ میں تبدیل کر کے رکھ دیا گیا ہے مگر پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں سرخرو ہو گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button