صحت

پنجاب بھرمیں 1133ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1238 زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1133ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 683افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔555معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 578ڈرائیوز،42کم عمرڈرائیور، 493مسافراور178پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت264متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد 85حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان80حادثات میں 91متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1133متاثرین میں 985مرد اور264خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 227افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور642افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 380زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 978 موٹرسائیکلز ، 73 آٹورکشے،97کاریں،38وین،07 مسافر بسیں،19ٹرک اور126دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button