مشرق وسطیٰ

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل بیگم نصرت بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

بیگم نصرت بھٹو کی خدمات نا قابل فراموش ہیں،اپنی زندگی میں اپنے شوہر،بیٹی اور 2بیٹوں کو کھویا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کیا جائے،چاہے جو بھی جیتے،نواز شریف آپ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔یکطرفہ الیکشن قبول نہیں ہو گا۔ملک قائم رکھنا ہے تو یہ جعلسازیاں بند کرو۔سانحہ کا رساز کا جلسہ بھر کر اہلیان لاہور نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔لاہور میں یوم تاسیس ہوا تو بی بی شہید کے استقبال کی تاریخ دھرائیں گے۔وہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 12ویں برسی پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اھتمام قرآن خوانی کے بعد سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد سعید چیمہ،،ثمینہ خالد گھرکی،الطاف قریشی،میاں منیر،عمر شریف بخاری،فائزہ ملک،امجد جٹ اورسونیاخان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پر
زاہد ذوالفقار،ڈاکٹر خالد جاوید جان ،میاں شاہد عباس،پروین شیخ،شاہدہ جبیں،خالد بٹ،علامہ۔یوسف اعوان،حافظ غلام محی الدین،افنان صادق لون،شہناز کنول،رانا اشعر، رانا دلشاد,رانا ضیا الحق،شکیل پاشا،رانا رضوان،چودھری ریاض،علی احسن عابدی،عامر نصیر بٹ،نصیر خان،انیسہ بانو،صداقت شیروانی،یاسرہ ظہور ہاشمی،یاسر بارا،ریاض جٹ بھی موجود تھے۔علامہ یوسف اعوان نے بیگم نصرت بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد دعا کرائی۔اسلم۔گل۔نے کہا کہ بھٹو صاحب بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ڈٹ گئے،انہیں کہا گیاکہ ایٹم بم مت بناؤ ورنہ غار کے دور میں بھیج دینگے۔بھٹو ایٹمی ری ایکٹر اور ڈاکٹر قدیر لائے جس کیلیے سر کٹانا پڑا۔انہوں نے مذید کہا کہ بھٹو اور بی بی شہید کے دئیے ایٹم۔بم اور میزائل ٹیکنالوجی کے باعث ملک محفوظ ہے۔ایک کہتا ہے میری 24سال کی قربانی ہے، دوسرا کہتا ہے میری ہیں،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کی جلسہ گاہ بھٹو نے متعارف کرائی تھی،بی بی شہید لاہور آئیں تو یہاں ہر طرف انسانوں کا سمندر تھا۔مال روڈ سے مینار پاکستان تک انسان ہی انسان تھے انکے سامنے مینار پاکستان
دس ہزار کرسیاں لگانیوالوں کی کیا اوقات ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ بھٹو اپنی قوم کیساتھ جیتا مرتا ہے ،بھاگتا ہے نہ سودے بازی کرتا ہے۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔جس کے لیڈر اور کارکن اپنا خون دیتے ہیں۔اسلم گل نے واضح کیا کہ عہدے آنے جانے ہیں۔صرف نظریہ اور سوچ زندہ رھتی ہے،اسلم گل نے سپریم کورٹ کی طرف سے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اگر عدالت نے یہ فیصلہ۔کیا ہے تو ساری قوم کا مطالبہ ہے کہ بھٹو کیس بھی سنے،سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہشہید ذوالفقار علی بھٹو کی کامیابیوں کے پیچھے مادر جمہوریت کا کردار تھا،بیگم صاحبہ نے پارٹی اور عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،تقریب میں ثمینہ خالد گھرکی، الطاف قریشی حافظ غلام محی الدین ،ڈاکٹر خالد جاوید جان،شاہدہ جبیں،فائزہ ملک،عارف خان نے مادر جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button