اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کی لمبی تاریخ ہے۔ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، فرانسیسی سفیر

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے فرانسیسی سفیر نکولس گیلی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نگران وزیر نے پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لئے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لئے سنہرے مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروی(M-6 )فرانسیسیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے اسی طرح پاکستان ریلوے افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک روٹ بنانے کے لیے کوشاں ہی. جس سے فرانس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
فرانسیسی سفیر نکولیس گیلے نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کی لمبی تاریخ ہے۔
فرانسیسی سرمایہ کار پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی السٹوم پاکستان میں اپنی مستقل نمائندگی قائم کر رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کی طرف ایک قدم ہے۔ہم اپنے سرمایہ کاروں کو مزید ترغیب دیں گے اور پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لائیں گے۔ نگران وزیر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی اپنے افق کو وسعت دے رہی ہے اور وہاں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں جمہوری استحکام 2008 سے جاری ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button