جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی
اس سے قبل ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیئز نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 383 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلہ دیش نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 27 اوورز میں 103 رنز بنا لیے تھے۔
اس سے قبل ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیئز نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک نے 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اُن کے علاوہ ہینرک کلاسین نے 90 اور کپتان ایڈن مارکرم نے 60 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے حسن محمود نے دو جبکہ مہدی حسن میراز، شوریفُل اسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے۔
اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش کی پلئینگ الیون میں توحید ہِری دوئے کی جگہ کپتان شکیب الحسن واپس آئے ہیں۔
اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاسٹ بولر لُنگی نگیڑی کی جگہ لِیزاڈ ولیمز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس میچ میں جنوبی افریقہ کو کپتان ٹیمبا باوُوما کی خدمات حاصل نہیں ہیں جس کے باعث اُن کی جگہ ٹیم کی کپتانی ایڈن مارکرم کر رہے ہیں۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش 24 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں جس میں 18 مرتبہ پروٹیئز اور 6 مرتبہ بنگال ٹائیگرز کو فتح حاصل ہوئی۔
جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیون
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، رِیزا ہینڈرکس، رَسی فین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، مارکو یانسین، کیشوو مہاراج، کاگیسو راباڈا اور لیزاڈ ولیمز شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی پلئینگ الیون
بنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، نجم الحسین شانتو، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، شکیب الحسن (کپتان)، محموداللہ، ناسُم احمد، مستفیض الرحمان، شوریفُل اسلام اور حسن محمود شامل ہیں۔