
جو پروٹوکول دیا گیا آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا،چار ہفتے کےلیے جانیوالے چار برس بعد آیا ہے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قائم مقام صدررانا فاروق سعید
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ثابت کرنا چاہتے ہیں کہمیں آ گیا ہوں میں وزیر اعظم ہوں تو پھر شہباز شریف کو نگراں وزیر اعظم بنا دیں،اس نے آنے سے پہلے اپنے دوستوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا،انکا کہنا تھا کہ سیاست کے دھبے کبھی ختم نہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم۔مقام صدر اور سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ اکیلے ملک نہیں چلا سکتے۔حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ انہیں ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے،پاکستان کو جتنی فنڈنگ ملی ہے،ارمی چیف کی وجہ سے ملے ہیں۔ڈالر گرنے کا کریڈٹ بھی آرمی چیف کو جاتا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں فیصل میر، اورنگزیب برکی،حاجی عزیز الرحمن چن،افنان صادق لون،صابر بھلہ،رانا رضوان،میاں نعمان یوسف،شاہدہ جبیں، کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت بڑے لیڈر نواز شریف کو ملک وسطی پر ویلکم کرتے ہیں،انہیں جو پروٹوکول دیا گیا آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا،چار ہفتے کےلیے جانیوالے چار برس بعد آیا ہے،رانا فاروق سعید نے کہا کہ انہیں سرنڈر کر کے جیل جانا چاہیے تھا۔کوئی سیاسی آدمی ایسا نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ثابت کرنا چاہتے ہیں کہمیں آ گیا ہوں میں وزیر اعظم ہوں تو پھر شہباز شریف کو نگراں وزیر اعظم بنا دیں،اس نے آنے سے پہلے اپنے دوستوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا،انکا کہنا تھا کہ سیاست کے دھبے کبھی ختم نہیں۔ ہوتےآج آپ کسی کے کندھوں پر آئے ہیں۔اپ نے الیکشن کا نام نہیں لیا اور مسکرا کے چل دئیے،40 سال گزرنے کے باوجود وہ ہمارے بھائیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر آئے۔آپ کو تو لیول۔پلئینگ فیلڈ مل گئی باقی پارٹیوں کو کیوں نہیں ملا۔آپ عمران خان اور سب کیلیے لیول پلئینگ فیلڈ مانگتے.انہوں نے مذید کہا کہ عمران نے جو کیا ہے کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کی۔ہم اسکی تائید نہیں کرتے جس نے یہ جرم۔کیا اسے فیس کرنا چاہیے۔وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے نکالیں گے تو کوئی نتائج تسلیم نہیں کریگا،اب بھی آپ کے چہیتے اقتدار میں بیٹھے ہیں۔سیاست میں وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔مریم جو کہتی تھی وہ آج ہو رھا ہے۔میاں صاحب آ ئے ہیں تو الیکشن کی بات کرنی چاہیے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ آپ تو کہتے تھے کہ بہت بڑا پلان کا رھا ہوں مگر آپکے پاس وہی پرانی ٹیم۔ہے۔وہی اسحق ڈار،خواجہ آصف اور احسن اقبال،تو تبدیلی کیسے آئے گی۔عوام کو ریلیف دینے والے ساری وزارتیں انہوں نے 16ماہ میں اپنے پاس رکھیں یہ خزانہ بچانے آئے تھے یا لٹانے؟انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تباہی کا زمہ دار ہی اسحق ڈار ہے ۔1977سے پہلے ہر پاکستانی سکون کی زندگی بسر کر رھا تھا،آپکے ماضی کے فیصلوں کو ملک آج بھگت رھا ہے۔راںا فاروق سعید نے کہا کہ ایسی شان شوکت سے آئے ہیں کہ گیس 200فیصد مہنگی کر دی مینار پاکستان جلسے کی حقیقت سب کے سامنے ہے،سر کھا لیا ہے,مینار پاکستان جلسہ میاں صاحب کا ولیمہ تھا۔اہل۔لاہور نے بتا دیا ہے کہ وہ ن لیگ کیساتھ نہیں,عام پبلک وہاں نہیں گئی۔پیسے دیکر رانا ٹاؤن سے مزدور لائے گئے۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ آپ کا وزیر خزانہ اس ملک کی تباہی کا زمہ دار ہے اپنے ارکان اسمبلی کو ایک ایک ارب کے فنڈز دینے کا جواز تھا،میاں صاحب ملک پر رحم کریں۔یہ چکے گا تو الیکشن فئیر اینڈ فری ہو گا،آپ وزیر اعظم بن جائینگے تو کوئی آپ کو تسلیم نہیں کریگا،انہوں نے کہا کہ بھٹو نے جو 300کارخانے لیے تھے وہ کون بیچ کر کھا گیا،پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے مانتی ہے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ اتنی محنت اور خرچے کے بعد مینار پاکستان جلسہ بینظیر جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا،لاہور میں جلسہ ہوا تو انشا اللہ سب کو پتہ چل جائیگا،نوکر شاہی اور بڑے عہدوں پر پنجاب والے ہیں۔نواز شریف کے پروٹوکول پر با قی تینوں صوبوں میں نفرت پائی جاتی ہے،بھٹو کو ایٹم بنانے کی سزا دی گئی تھی۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی پھنستے ہو منتیں ترلے کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہو۔مشرف کو نکالنے کے لیے ن لیگ سے اتحاد کی ضرورت تھی۔سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی۔ملک چلانے کی صلاحیت صرف آصف علی زرداری میں تھی اور ہے،پیپلز پارٹی کے دور 2008سے2013تک بجلی اور گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور گیس نے ملک تباہی کر کے رکھ دیا ہے۔عوام1968 کی طرح باہر نکل آئی تو برا ہو گا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رھنما فیصل۔میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میاں صاحب کی واپسی کی دعائیں مانگ رہی تھی نواز شریف کی واپسی سے پی ٹی آئی میں جانیوالے جیالے واپس پیپلز پارٹی میں ائینگے،نواز شریف کے حق میں تجزئیے کرنیوالے کے حق میں سسٹم۔نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے۔