طبی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم
صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ذہنی تناؤ کا شکار دور میں جسمانی فٹنس بہت اہم ہے، صحت مند زندگی کیلئے ورزش اور سپورٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں کسی بھی تعلیمی ادارے میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد اچھے اداروں کی پہچان ہوتی ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ندیم، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل اور ایف جے ایم یو کے فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے ذہنی تناؤ کا شکار دور میں جسمانی فٹنس بہت اہم ہے۔ صحت مند زندگی کیلئے ورزش اور سپورٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ طبی درسگاہوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈاکٹر ہسپتال میں ایک مریض کے دکھ درد بانٹتا ہے۔ مریض کیلئے ڈاکٹر کی توجہ بہت اہم ہوتی ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد اچھے اداروں کی پہچان ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو شاندار سپورٹس ڈے کے انعقادپر مبارکباداور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایکسٹرا آرڈنری بچیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ ہستے پھولوں ہستے رہنا تم ہو پاک وطن کا گہنا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اپنی نوعیت کی پاکستان کی پہلی اور منفرد طبی درسگاہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ بیسٹ ٹیچر کا پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد اور کورونا میں نمایاں خدمات پر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کی صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہاکہ سپورٹس طلباء کی صحت کے لیے سب سے اچھی سرگرمی ہے۔تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا خوش آئند ہے۔