ٹی سی ایل نے لاہور میں اپنے چوتھے فلیگ شپ سٹور کا افتتاح کر دیا
اس افتتاح کے موقع پر ٹی سی ایل کی جانب سے TVs Mini LED، TVs QLED، TVs UHD، AC اورساؤنڈ بارز کی تازہ ترین رینج پر 10% تک کی ناقابل یقین رعایت بھی فراہم کی گئی ہے جو محدود مدت تک جاری رہے گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے لاہورمیں اپنے چوتھے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کیا ہے جو شادیوال چوک جوہر ٹاون میں واقع ہے۔ ٹی سی ایل ہمیشہ اپنے مقامی صارفین کوبہترین مصنوعات اور پریمیم خریداری کے تجربات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتاہے۔اس افتتاح کے موقع پر ٹی سی ایل کی جانب سے TVs Mini LED، TVs QLED، TVs UHD، AC اورساؤنڈ بارز کی تازہ ترین رینج پر 10% تک کی ناقابل یقین رعایت بھی فراہم کی گئی ہے جو محدود مدت تک جاری رہے گی۔
لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل پاکستان ماجد خان نیازی نے کہا کہ” ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نے لاہورمیں اپنا چوتھا فلیگ شپ سٹور لانچ کیا ہے۔ٹی سی ایل ہمیشہ سے اپنے صارفین کو اعلی درجے کے الیکٹرانکس اور گھریلو آلات فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی صارفین کو جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کوالٹی مصنوعات فراہم کرتے رہیں گے۔”
دنیا بھر میں جدید ڈیزائن اورٹیکنالوجی کے حوالے سے مشہورالیکٹرونکس برانڈ ٹی سی ایل اپنے صارفین کو جدت اور شاندارڈیزائن پرمبنی مصنوعات فراہم کر رہا ہے اوراس فلیگ شپ سٹور کا مقصد بھی صارفین کوٹی سی ایل کی مصنوعات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
ٹی سی ایل الیکٹرونکس ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی ہے جو عالمی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ 1981 میں قائم کی گئی ٹی سی ایل الیکٹرونکس اب عالمی سطح پر160 سے زائدمارکیٹس میں کامیابی سے پروڈکٹس فراہم کر رہاہے۔ٹی سی ایل ٹی وی، آڈیو، اور سمارٹ ہوم اپلائنسز سے لے کر کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی تحقیق، ترقی، اور مینوفیکچرنگ میں بہترین مہارت رکھتا ہے۔