پنجاب بھرمیں 1146ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1222 زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1146ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 628افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔594معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 589ڈرائیوز،45کم عمرڈرائیور، 497مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت293متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 79حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 69حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1241متاثرین میں 993مرد اور248خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 195افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 685افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ361زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 965موٹرسائیکلز،92آٹورکشے،113کاریں،33وین 12مسافر بسیں،26ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔