انٹرٹینمینٹ

ارجنٹائن کی معروف ماڈل جورجینا روڈریگز کی ریاض میں النصر کے میچ میں شرکت

جورجینا نے سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو 'ہم جیت گئے' کا عنوان دیا ہے۔

ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز نے ریاض میں اپنے ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر کا میچ بچوں کے ساتھ دیکھا۔

عرب نیوز کے مطابق ایشین چیمپئنز لیگ کے میچ میں النصر کلب نے الدحیل کلب کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔
ارجنٹائن کی ماڈل نے النصر کے کپتان رونالڈو کے بچوں کے ساتھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے شیئر کی ہیں۔
ابتدائی دو تصاویر میں ماڈل خود بھی گراؤنڈ میں کھڑی ہیں اور یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
 ٹی وی سٹار جورجیا نے ان تصاویر میں جینز کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر کی پیلے رنگ کی جرسی پہنی ہوئی ہے۔
اونچی ایڑی کے بلیک لانگ شوز کے ساتھ تصویر میں ان کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا بیگ ہے۔

ماڈل نے عالمی  فٹبال کھلاڑی کے پہلے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر اور فٹبالر کے ساتھ اپنے بچوں میٹیو، ایوا اور الانا مارٹینا کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں،ان دونوں کے بچے اپنے والد رونالڈو کو کھیلتے ہوئے گیلری میں سے دیکھ رہے تھے۔

ماڈل جورجینا روڈریگوز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر کو ‘ہم جیت گئے’ کا عنوان دیا ہے۔
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button