مشرق وسطیٰ

پاکستان میں راجن پور میں یونیورسٹی کاپہلا کیمپس قائم

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے سب کیمپس کا راجن پور میں عنقریب افتتاح اور کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا

راجن پور پاکستان(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب): راجن پور میں خواجہ فرید رحیم یار خان کا راجن پور میں سب کیمپس قائم کیا جارہا ہے واضح رہے کہ راجن پور میں یہ کسی بھی یونیورسٹی کا یہ پہلا کیمپس قائم ہو گا اس سلسلے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار عبدالعزیز خان دریشک سے ملاقات ہوئی اس موقع پر یونیورسٹی کا سب کیمپس بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔دوران ملاقات بتایا گیا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے سب کیمپس کا راجن پور میں عنقریب افتتاح اور کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔سب کیمپس کے بننے سے راجن پور کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے سب کیمپس بنانے میں تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کی تکمیل ہونے جا رہی ہے جو بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گی۔اس موقع سے رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد عتیق اور دیگر موجود تھے۔بعد ازاں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر جلبانی کے ہمراہ سب کیمپس بنانے کے لئے سائیٹ کا بھی معائنہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button