منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا، ایس پی شہزاد رفیق
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے باغبانپورہ کے علاقے میں مشکوک شخص کودیکھا۔ باغبانپورہ پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت دی گئیں۔دوران چیکنگ ملزمان سے 01 کلو اور 820 گرام چرس برآمد۔ ایس پی شہزاد رفیق کا کہنا تھاکہ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔