اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحصیل دروش کے چییرمین شہزادہ خالد پرویز نے اپنے عہدے سے استعفے دیا۔ پارٹی رکنیت بھی چھوڑ دی۔

صوبای حکومت نے منتحب چیرمین، ناظمین، کونسلرز کے ساتھ کھلواڑ کیا اور ان کے ساتھ جو فنڈ دینے اور احتیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بابت وعدے وعید ہویے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گیے

چترال(گل حماد فاروقی) : ضلع لویر چترال تحصیل دروش کے منتحب چیرمین شہزادہ خالد پرویز نے صوبای حکومت کی جانب سے انہیں فنڈ نہ دینے کے حلاف اختجاج کے طور پر استعفے دیا اور وہ اپنے پارٹی رکنیت سے بھی استعفے دیکر پی ٹی ای پارلیمنٹیرین میں شمولیت احتیار کرنا چاہتا ہے تاکہ چترال کے عوام کا بہتر طریقے سے خدمت کرسکے ضلع چترال تحصیل دروش کے چییرمین شہزادہ خالد پرویز نے اپنے عہدے سے استعفےِ دیا۔ اور وہ اب اپنا پارٹی بھی چھوڑ کر نیے سیاسی پارٹی میں شمولیت احتیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد کروایا جس کی صدارت سید احمد شاہ عرف قاید اعظم نے کی۔ تحصیل چییرمین خالد پرویز ، شہزادہ محی الدین مرحوم کے بیٹے ہے جن کا چترال کی سیاست میں بڑا نام ہے اور وہ ضلع ناظم، رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں جن کا اپنا ایک اچھا حاصا ووٹ بنک ہے۔ شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تحصیل دروش کے چیرمین کے نشست کیلیے بلدیاتی انتحابات میں حصہ لیا تھا اور تحصیل چیرمین منتحب ہویے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے صوبای حکومت نے منتحب چیرمین، ناظمین، کونسلرز کے ساتھ کھلواڑ کیا اور ان کے ساتھ جو فنڈ دینے اور احتیارات کی نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بابت وعدے وعید ہویے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گیے اور ان کو کوی فنڈ نہیں دیا گیا۔
شہزادہ خالد پرویز نے اس مشاورتی اجلاس میں پاک افغان سرحدی علاقے ارندو سے لیکر گرم چشمہ تک علاقے کے عمایدین مشاورت کیلیے بلایے تھے تاکہ ان کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد اپنا پارٹی چھوڑ کر پرویز خٹک کے نیے پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کرے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چترال کے عوام کے دور رس مفاد میں ایسا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جس پارٹی کا صوبے میں حکومت میں ہو ان کے ساتھ مل کر چترال کے عوام کا خدمت کرسکوں۔ ان کا کہنا ہے ماضی میں ہم لوگوں یعنی ووٹرز حضرات سے بہت غلطیاں ہوی ہے مرکز میں جس پارٹی کی حکومت ہو ہم ایم این اے کسی اور پارٹی کا منتحب کرتے ہیں اور صوبے میں جس پارٹی کا حکومت ہو ہم اپوزیشن پارٹی سے ایم پی اے منتحب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں جو حزب اختلاف کی نشست پر بیٹھ کر حالی ڈیسک بجاتے ہیں۔ اور کوی فنڈ یا ترقیاتی منصوبہ چترال نہیں لاسکتا ہے۔ اب ایسا نہیں ہوگا ہماری کوشش ہوگی کہ جس پارٹی کا حکومت متوقع ہو ہم اسی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بناکر اسمبلی میں اگر بھیجیں گے تو چترال کی ترقی کی راہیں کھل جایں گی۔
ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اپ کا بڑا بھای شہزادہ افتحار الدین پاکستان مسلم لیگ ن میں ہے اور وہ پرویز مشرف کا کارڈ استعمال کرتے ہویے رکن قومی اسمبلی منتحب ہویے تھے تو اس سے اپس کی احتلافات پیدا نہیں ہوں گے جس کا انہوں نے نفی کیا۔
اس مشاوری اجلاس میں تحصیل دروش اور تحصیل چترال کے عمایدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں متفقہ طور پر شہزادہ خالد پرویز پر بھر پور اعتماد کرتے ہویے ان کو مکمل احتیارات دی کہ وہ جس پارٹی میں چاہے شمولیت احتیار کرسکتا ہے اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔اس مشاورتی جلسے سے محتلف علاقوں سے ایے ہویے عمایدین نے اظہار حیال کیا جو بعد میں قاید اعظم بابا کی دعاییہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button