مشرق وسطیٰ

رواں سال میں بجلی چوری کے16810مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے9040مقدمات درج

بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے قوم کے مجرم، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے قوم کے مجرم،کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میں بجلی چوری کے16810مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے9040مقدمات درج کے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے3050مقدمات، صدر میں 2927،کینٹ میں 3975، ماڈل ٹاؤن میں 2280، سٹی میں 3352جبکہ سول لائنز میں 1226مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشی کے1341مقدمات، صدر میں 1143،کینٹ میں 1956، ماڈل ٹاؤن میں 1715، سٹی میں 1915جبکہ سول لائنز میں 970مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ منشیات فروشی میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5701کلو گرام سے زائد چرس،144کلو گرام سے زائد ہیروین،49کلو گرام سے زائد آئس،1301کلوگرام سے زائد بھنگ، 270کلو گرام سے زائد افیون جبکہ137507لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس لیسکواور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔بلال صدیق کمیانہ نے ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کیلئے آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پُر عزم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button