
پی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایچ اے آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد
یسوسی ایشن کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی اور بھرپور طور پر واقع کی مزمت کی اور اس کے ساتھ واقع کے حکائق پر روشنی ڈالی گئی تمام واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈایریکٹر انجینیرنگ اصغر علی کی جانب سے واقع کے دوران مجرمان خاموشی کو اس کا ذمہ دار مانا گیا
لاہور پاکستان(سید عاطف ندیم وائس آف جرمنی): چند روز قبل سینیر صحافی میاں ندیم پر ڈایریکٹر انجینیرنگ پی ایچ اے کے دفتر میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کے حوالے سے پی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایچ اے آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایسوسی ایشن کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی اور بھرپور طور پر واقع کی مزمت کی اور اس کے ساتھ واقع کے حکائق پر روشنی ڈالی گئی تمام واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈایریکٹر انجینیرنگ اصغر علی کی جانب سے واقع کے دوران مجرمان خاموشی کو اس کا ذمہ دار مانا گیا۔اور کرپٹ ٹھیکیدار مافیاء کے غنڈہ عناصر کو ڈایریکٹر کا دست راست سمجھا اور مانا گیا
اس واقع کے حوالہ سے ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے فوری طور پر اے ڈی جی ثفی اللہ کو ایسوسی ایشن سے بات کرنے اور معاملہ کو سلجھانے کیلئے بھیجا گیا انہوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل کبھی پی ایچ اے کے دفاتر میں ایسا واقع نہیں ہوا اور اس کی آیندہ سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اس واقع کی زمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی اور ایسے غنڈہ گرد عناصر کا داخلہ پی ایچ اے میں بند کیا جائے گا اور ان کی کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جائے گا
اس حوالہ سے دو روز میں ایک انکوئری کمیٹی بھی بنائی جائے گی جس میں ایسوسی ایشن کے ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا جو دس سے پندرہ روز میں تمام زمہ دار کرداروں کو ان کے منتکی انجام تک پہنچائیں گے۔
ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اس بات سے اتفاق کیا اور پی ایچ اے کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی سے بھر پور تعاون کیا جائے