اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان سے ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات، ’سلو پوائزننگ کی علامات نظر نہیں آئیں‘

عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سلو پوائزننگ دینے کی بات میں کتنی صداقت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ان کا مختصر طبی معائنہ کیا اور مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے سلو پوائزننگ سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسی کوئی علامات نظر نہیں آئیں جن کو دیکھ کر کہا جا سکے کہ سابق وزیراعظم کو خوراک میں سلو پوائزننگ یا آہستہ آہستہ زہر دیا جا رہا ہے۔‘
جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو سلو پوائزننگ دینے کی بات میں کتنی صداقت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ان کا مختصر طبی معائنہ کیا اور مجھے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی۔ وہ مجھے ہشاش، خوش اور متحرک نظر آئے۔ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔‘
ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے خود اپنی فیملی کو بتایا کہ انہیں سلو پوائزننگ دی جا رہی ہے تو ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’میں نے ان سے پوچھا تھا۔ انہوں نے (فیملی سے) صرف خدشے کا اظہار کیا تھا کہ انہیں سلو پوائزننگ دی جا سکتی ہے، شاید اسے غلط سمجھا گیا ہے۔ مجھے بظاہر ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی، وہ جیل میں ورزش بھی کر رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایکس (ٹوئٹر) پر عمران خان کی جانب سے اپنی فیملی کو دیے جانے والا ایک بیان پوسٹ کیا تھا کہ جس میں سابق وزیراعظم نے لکھا تھا کہ ’چونکہ میں اپنا ملک چھوڑ کر جانے پر کبھی آمادہ نہیں ہوں گا، چنانچہ اس بات کا قوّی امکان ہے کہ یہ جیل میں میری جان لینے کی ایک اور کوشش کریں گے۔ یہ کوشش مجھے آہستہ آہستہ زہر دینے (سلو پوائزننگ) کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button