مشرق وسطیٰ

شہریوں کیلئے ڈورسٹیپ پر خدمات و سہولیات کی فراہمی شروع کی جائے ۔محمد علی رندھاوا

سینئر سٹیزن کاﺅنٹر چوبیس گھنٹوں میں قائم کیاجائے،یہ کاﺅنٹر مخصوص افراد کے لیے بھی کام کرے گا آئی ٹی ونگ سمارٹ و ڈیجیٹل اطلاعات میکانزم وضع کیاجائے،افسران ترقیاتی کاموں کے اچانک دورے کریں فیلڈ افسران و انجینئر زدفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر کام کریں۔محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی ے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا اورون ونڈو پرموجود سہولتوں کا جائزہ لیا ۔محمد علی رندھاوا نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جاری کیے گئے احکامات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ ون ونڈو سیل میں سینئر سٹیزن کاونٹر چوبیس گھنٹوں میں قائم کیا جائے،یہ کاونٹر مخصوص افراد کیلئے بھی کام کرے گا۔ون ونڈو سیل میں شہریوں کی راہنمائی و مدد کیلئے تعینات سٹاف خصوصی کارڈ استعمال کرے۔کیمرے فوری طور پر فعال کیے جائیں اور سٹاف کی حاضری بائیومیٹرک کی جائے۔ایل ڈی اے کے افسران و سٹاف صبح9 بجے دفتر میں موجود ہوگا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے افسران سے میٹنگ بھی کی اور افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی پہچان”پراجیکٹس کی بروقت تکمیل“ہے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ شہریوں کیلئے ڈورسٹیپ پر خدمات و سہولیات فراہمی پر کام شروع کیا جائے ۔عوام الناس کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے آئی ٹی ونگ سمارٹ و ڈیجیٹل اطلاعات میکانزم وضع کرے۔ محمد علی رندھاوا نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران و انجینئر زدفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کے اچانک دورے کیے جائیں گے اور کاموں کی رفتار اور معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز منور بخاری، ایڈیشنل ڈی جی ہاو سنگ صفی اللہ گوندل، ایم ڈی واسا، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست ، چیف انجینئر ون اسرار سعید خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button