
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نےعلی الصبح ترقیاتی منصوبوں کے دورے کئیے
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کی گئی ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ چوک، اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔منصوبے کے پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو اور پیکج ون سگیاں تا نیازی انٹرچینج پر کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔پیکج ون پر 4 اور پیکج ٹو پر 5 سب ویرز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔پیکج ون کے 34 میں سے 24 گرڈرز، پیکج ٹو کے 51 میں 26 گرڈرز تیار کر لئے گئے ہیں،بقیا پر کام جاری ہے۔دونوں پیکجز کے اسفالٹ کی ڈسمیلٹنگ اور وال پینلز کی کاسٹنگ کا کام دن رات جاری ہے۔بیدیاں انڈرپاس کے اطراف سڑکوں کے اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے سے منسلک سڑکوں پر لین مارکنگ، فنشنگ ورک اور بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔بیدیاں انڈرپاس سے منسلک باقی ماندہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔شاہدرہ چوک پر گول چکر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، آئندہ چند روز میں بیوٹیفکیشن کے کام کا آغاز ہو جائے گا۔لاہور سے شیخوپورہ دونوں اطراف سڑک پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے۔لاہور سے گوجرانولہ دونوں اطراف کی سڑک پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔روٹ سے منسلک لیسکو و دیگر سروسز کی مرمت و بحالی کا کام بھی بیک وقت جاری ہے۔کمشنر لاہور و و ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں پیکجز پر اہداف کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےکام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام منصوبوں پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کی گئی ہے۔